خبردار: سفری بیگ پر کون سی تفصیل خطرناک ثابت ہو سکتی ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سفر میں ضروری سامان پر مشتمل بیگ کے بغیر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کا تصور محال ہے۔ مسافروں کے لیے سفری بیگ ڈراؤنے خواب سے کم بھی نہیں۔ دوران سفر بیگوں کے گم ہونے کے خدشات دامن گیر رہتے ہیں۔ بسا اوقات یہ خدشہ درست ثابت ہوتا ہے۔ سفری بیگ یا غائب ہو جاتے ہیں یا دوسرے مسافروں کے سامان کے ساتھ بدل جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دوران سفر اپنے سفیر بیگوں کے حوالے سے ایک غلطی آپ کو کسی بڑی پریشمانی میں ڈال سکتی ہے۔ اس لیے احتیاط کا تقاضا ہے کہ سفری بیگوں میں اپنے گھر کا مکمل ایڈریس نہ چھوڑیں۔ بیگ گم ہونے کی صورت میں آپ کے گھر کا پتا کسی بھی ایسے جرائم پیشہ شخص کو مل سکتا ہے جو آپ کے گھر میں چوری یا ڈاکہ ڈالنے کی جسارت کر سکتا ہے۔

برطانیہ کے سابق شاہی ہوا باز جونتاھن بریز کا کہنا ہے کہ سفری سامان یا بیگوں کے اندر اپنے گھر کا تحریری طورپر ایڈریس رکھنا غلطی ہے۔ سامان گم ہونے کی صورت میں آپ کےگھر کا ایڈریس کسی بھی خطرناک شخص کے ہاتھ لگ سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دوران سفر اپنا بزنس کارڈ، شناختی کارڈ یا کوئی بھی تعارفی کارڈ پر جس آپ کےگھر کا پتا درج ہو نہیں رکھنا چاہیے، ورنہ کوئی بھی حادثہ ہوسکتا ہے۔

سفری شعبے میں کام کرنے والے رچرڈ کلیف ایونز کہتے ہیں کہ سفری بیگ میں آپ کے گھر کا ایڈریس چوروں کو آپ کے گھر کا راستہ بتانے کا موجب بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنے سفری بیگوں میں صرف اپنا ذاتی یا دفتر کا فون نمبر رکھیں۔ اگر سامان گم ہونے کی صورت میں کوئی شخص آپ کے سامان کو واپس کرنے میں سنجیدہ ہو تو آپ سے ٹیلیفون پر آپ کو مطلع کرے۔ اگر آپ سامان میں گھر کا ایڈریس بھی رکھیں گے تو آپ سامان سے محروم ہونے کے ساتھ اپنے گھر سے بھی ہاتھ دھو سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں