زائرین مسجد نبوی روضہ رسول پر کیسے حاضری دیتے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مسجد نبوی کی زیارت کرنے والے اہل ایمان روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کو بھی اپنے لیے باعث سعادت سمجھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مسجد نبوی میں آنے والے زائرین کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ روضہ رسول پر حاضر ہو کرھدیہ درود وسلام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں پر نوافل بھی ادا کر سکیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حکومت نے مسجد نبوی میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اندرونی احاطے کو 333 مربع میٹر تک وسیع کیا ہے۔ یہاں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ روضہ رسول پر حاضری دینے والے ہر عام وخاص کو یہاں خصوصی پروٹوکول دیا جاتا ہے۔

روضہ رسول کی سیکیورٹی پر مامور سارجنٹ عبداللہ المطیری نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ زائرین اور معتمرین کی خوش دلی کے ساتھ خدمت کرتے ہیں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ جس مقدس مقام پر میری ذمہ درای لگی ہے یہ کوئی عام جگہ نہیں بلکہ ’جنت کے باغوں میں ایک باغ ہے‘۔

المطیری کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی کے پورے اوقات میں یہاں زائرین کا تانتا بندھا رہتا ہے مگر وہ ان کی رہ نمائی اور تحفظ میں کسی اکتاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرتا۔ روضہ رسول پرآنے والے زائرین دن رات اس سے ہاتھ ملاتے رہتےہیں۔ وہ اور اس کے دیگر ساتھی روضہ رسول پر حاضری دینے والوں کی خدمت کو اپنے لیے باعث اعزاز وسعادت سمجھتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں