بحرین کی قطری فوجیوں کو واپس جانے کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بحرین نے اپنی سرزمین پر موجود قطری فوجیوں سے کہا ہے کہ وہ 48 گھنٹے میں اپنے ملک واپس چلے جائیں۔

ایک ذریعے کے مطابق بحرینی حکام نے ملک میں موجود امریکی فوجی اڈے کے کمانڈر پر واضح کردیا ہے کہ ان کے ہاں کام کرنے والے قطری فوجیوں کو واپس بھیج دیا جائے۔

بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈے پر بحری افواج کی سنٹرل کمان کے فوجی دستےمشرق وسطیٰ میں انتہا پسند تنظیموں کے خلاف جنگی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں ۔اس امریکی اڈے پر خطے کے ممالک کے فوجی بھی تعینات ہیں اور وہ بھی ان جنگی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں