فرانس: پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فرانس میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ فرانس بھر میں اتوار کے روز پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ کاسلسلہ جاری ہے۔

چار کروڑ 70 لاکھ ووٹرز اسمبلی کی 577 نشستوں پر امیدواروں کا چناؤ کریں گے۔ رائے شماری کے مطابق ایوان زیریں میں صدر ایمانویل میکرون کی جماعت کو واضح برتری ملنے کا امکان ہے۔

پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں صدر کی جماعت کو برتری ملی تھی جبکہ دائیں بازو کی ری پبلیکن پارٹی دوسرے نمبر پر اور میرین لی پین کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل فرنٹ تیسرے نمبر پر رہی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں