.

یمن : حوثی ملیشیا نے 600 سے زیادہ امدادی جہازوں اور قافلوں پر قبضہ کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی اعلیٰ امدادی کمیٹی کے سربراہ عبدالرقیب نے حوثی ملیشیا پر خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی ) کی جانب سے بھیجے گئے امدادی سامان سے لدے 63 بحری جہازوں کو لوٹنے کا الزام عاید کیا ہے۔حوثی ملیشیا نے الحدیدہ اور الصلیف کی بندرگاہوں پر پہنچنے پر ان جہازوں پر قبضہ کیا ہے۔

انھوں نے اتوار کو یمن کی سبا نیوز ایجنسی سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے اپنے زیر قبضہ صوبوں کے داخلی راستوں پر 550 سے زیادہ امدادی قافلوں کو لوٹ لیا ہے یا انھیں پکڑ لیا ہے۔اس وجہ سے جنگ زدہ ملک میں انسانی صورت حال زیادہ سنگین ہوئی ہے اور متاثرہ افراد تک امداد نہیں پہنچائی جاسکی ہے۔