بل کوسبی پر 60 خواتین پر جنسی حملے کا الزام.. مگر مقدمہ خارج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی ریاست پنسلوانیا کی عدالت کے جج نے ہفتے کے روز معروف امریکی اداکار بل کوسبی کے خلاف جنسی حملے کے مقدمے کی کارروائی ختم کر دی۔ یہ اقدام جیوری کی جانب سے کسی فیصلے تک نہ پہنچنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔ تاہم مدعی فریق کا کہنا ہے کہ وہ 79 سالہ اداکار کے خلاف دوبارہ مقدمہ دائر کرے گا۔

معروف مزاحیہ اداکار کو اب بھی قانونی مقدمات کے مسائل کا سامنا ہے جن میں سول مقدمات بھی شامل ہیں۔

تقریبا 60 خواتین نے الزام عائد کیا تھا کہ امریکی اداکار نے انہیں جنسی حملے کا نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں 80ء کی دہائی میں کوسبی شو کے ذریعے شہرت پانے والے اداکار کی طویل پیشہ ورانہ زندگی عملی طور پر اختتام کو پہنچ گئی۔

عدالت کی جیوری کے ارکان 53 گھنٹوں پر مشتمل مشاورت کے بعد بھی کوسبی کے حوالے سے کسی متفقہ فیصلے تک پہنچنے میں ناکام رہے۔

ہفتے کے روز عدالت کا یہ فیصلہ مزاحیہ اداکار کی جیت ہے جو ممکنہ طور پر دس برس تک کی قید سے بچ گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں