.

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کی سعودی عرب کے پہلے دورے پر الریاض آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی اپنے تین روزہ غیر ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں سوموار کے روز سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔عراقی حکومت کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم سعودی عرب کے بعد کویت اور ایران جائیں گے اور ان تینوں ممالک کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان کے بہ قول حیدر العبادی سعودی فرما ں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور دوسرے عہدہ داروں سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ ، باہمی دلچسپی کے امور اور دہشت گردی کی تمام شکلوں سے نمٹنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

عراقیہ نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دارالحکومت الریاض کے شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے پر آمد پر وزیراعظم حیدر العبادی کا استقبال کیا۔

ان کا وزیراعظم کی حیثیت سے سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔انھوں نے 17 جون کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے اس دورے کا خلیج بحران سے کوئی تعلق نہیں ہے۔سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے پانچ جون کو قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے اور اس پر دہشت گردی کا حمایت کا الزام عاید کیا تھا۔اس کے بعد سے مختلف ممالک اس سفارتی بحران کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔