.

بارکلیز کے سابق سی ای اوکے خلاف قطر فنڈنگ میں فراڈ پر فردِ جُرم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ کے سنگین ( سیرئیس ) فراڈ دفتر ( ایس ایف او ) نے بارکلیز بنک اور اس کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) سمیت چار ملازمین کے خلاف فراڈ کی سازش کے الزام میں فردِ جُرم عاید کردی ہے۔ان کے خلاف عالمی مالیاتی بحران کے دوران میں قطر سے ہنگامی بنیادوں پر جمع کی گئی رقوم میں فراڈ کا الزام ہے۔

ایس ایف او نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ بارکلیز پی ایل سی اور ان چاروں افراد نے دھوکا دہی کی سازش کی تھی اور قطر سے 2008ء میں اکٹھے گئے سرمائے میں سے غیرقانونی مالی امداد مہیا کی تھی۔اب سابق سی ای او جان وارلے سمیت ان چاروں افراد کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔