.

سعودی عرب میں عید الفطر کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ایوان اقتدار میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کے تناظر میں مملکت میں عید الفطر کی تعطیلات میں ایک ہفتے کی مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس امر کا اعلان شاہ سلمان نے ایک شاہی فرمان میں کیا ہے۔ اعلان کے مطابق سرکاری ملازمین اب پندرہ شوال کے بعد کام پر لوٹیں گے۔

سعودی فرمانروا نے سول اور فوجی ملازمین کی کسی نہ کسی وجہ سے منسوخ یا رکی ہوئی تنخواہوں، بونس اور الاونسز کو بھی فوری طور پر جاری کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ شہریوں کو باعزت ذرائع آمدنی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔