.

سعودی عرب کے نئے وزیر داخلہ کون ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بدھ کی صبح سعودی عرب میں جاری ایک شاہی فرمان کے ذریعے وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف کو ان کے منصب سے سبکدوش کر کے شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف کو مملکت کا نیا وزیر داخلہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

آخر یہ نوجوان وزیر داخلہ ہے کون؟

شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف 4 نومبر 1983ء کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیمی مراحل ظہران کی درس گاہوں میں طے کیے۔ اس کے بعد دارالحکومت ریاض میں واقع جامعہ شاہ سعود سے قانون کے شعبے میں فارغ التحصیل ہوئے اور پھر نجی سیکٹر میں کام کیا۔

وہ سنت نبوی اور سائنس کے شعبے میں پرنس نایف بن عبدالعزیز گلوبل پرائز کی سپریم کمیٹی کے رکن بھی رہے۔

شاہ سلمان کے فرماں روا بننے کے بعد شہزادہ عبدالعزیز کو شاہی دفتر میں انسانی حقوق اور اس کے بعد انتظامیہ کے مشیر کے طور پر کام کرنے کی ذمے داری سونپی گئی۔

حالیہ عرصے میں شہزادہ عبدالعزیز نے چھ ماہ سیاسی شعبے میں اور پھر وزیر دفاع کے دفتر میں بطور مشیر کام کیا۔ رواں برس مئی میں شاہی فرمان کے ذریعے انہیں وزیر داخلہ کا مشیر مقرر کیا گیا اور پھر 21 جون بروز بدھ وہ مملکت کے وزیر داخلہ بنا دیے گئے ہیں۔