.

قطری انٹیلی جنس افسر کا امارات کے خلاف سازشوں کا اعتراف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے دو ٹیلی ویژن چینلز ابو ظہبی اور امارات کے مطابق قطری انٹیلی جنس سے تعلق رکھنے والے زیرحراست افسر نے ابو ظہبی کے خلاف اپنے ملک کی سازشوں کا اعتراف کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق قطری انٹیلی عہدیدار حمد علی محمد علی الحمادی جو اس وقت اماراتی پولیس کی تحویل میں ہیں، نے سازشی منصوبوں کے حوالے سے کئی چونکا دینے والے اعترافات کیے ہیں۔ سنہ 1981ء کو پیدا ہونے والے مسٹر علی الحمادی کا کہنا ہے کہ قطر نے متحدہ عرب امارات کے خلاف سازشوں کے تانے بانے تیار کیے اور حدود سے تجازو کیا ہے۔

ٹی وی پر نشر کی گئی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ قطری انٹیلی جنس کا سینیر عہدیدار ابو ظہبی پولیس کی تحویل میں ہے، جہاں اس نے اپنی حکومت کی سازشوں کا پردہ چاک کیا ہے۔

قطری افسر کے اعترافات ابو ظہبی ٹی وی کے پروگرام ’النوایا المبیتہ‘ [پوشیدہ عزائم] پر مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے سات اور الامارات پر 10 بجے نشر کیے جائیں گے۔