.

مصری شہری نے اہالیان تبوک کو تباہی سے کیسے بچایا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شہر تبوک کے ایک پٹرول اسٹیشن پر کھڑی کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ قریب تھا کہ پورا پٹرول پمپ آگ سے بھڑک اٹھتا مگر موقع پر موجود ایک مصری شہری نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہالیان تبوک کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق تبوک شہر کی ایک گنجان آباد کالونی میں پٹرول پمپ میں کھڑی کار میں آگ لگ گئی۔ موقع پر موجود ایک مصری شہری نے اپنی لوڈر مشین کی مدد سے انتہائی تیزی کے ساتھ آگ کی لپیٹ میں آئی کار کو پٹرول پمپ سے دور ہٹا دیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ٹیم نے جرات مند مصری شہری جمال بیومی سے ملاقات کی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے تبوک کے باشندوں کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ جمال بیومی کے جرات مندانہ اقدام کو سوشل میڈیا پر بھی غیر معمولی طور پر سراہا جا رہا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے بیومی نے بتایا کہ اوڈی ماڈل کی ایک کار ایک پٹرول اسٹیشن کے اندر کھڑی تھی کہ اچانک اس میں آگ لگ گئی۔ وہ قریب ہی اپنے لوڈر میں تھا۔ میں نے تیزی کے ساتھ لوڈر کو حرکت کی اور اس کی مدد سے آگ کی لپیٹ میں آئی کار کو وہاں سے ہٹا دیا۔

یہ واقعہ تبوک کی المرجان کالونی میں پیش آیا۔ مقامی شہری دفاع کے حملے نے بھی بیومی کے اقدام کی تعریف کی ہے اور اس کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مصر کی خاتون وزیر برائے ایمیگریشن نے بھی جمال سے رابطہ کرکے اس کی بروقت کارروائی کی تعریف کی ہے۔