.

یمن میں امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کا اہم لیڈر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی فوج نے یمن کے جنوبی صوبے شبوہ میں القاعدہ کے لیڈر ابو خطاب العولقی کو ایک فضائی حملے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی فوج کی مرکزی کمان نے جمعرات کو ایک بیان میں اطلاع دی ہے کہ شبوہ میں فضائی حملے میں ابو خطاب العولقی سمیت تین جنگجو مارے گئے ہیں۔العولقی القاعدہ کا ایک سینیر لیڈر تھا اور وہ شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی اور انھیں عملی جامہ پہنانے کا ذمے دار تھا۔

بیان کے مطابق ’’اس کے جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کی تنظیم اور ڈھانچے پر نمایاں اثرات تھے اور اس کے گروپ کے دوسرے سینیر لیڈروں سے بھی گہرے مراسم اور روابط استوار تھے۔وہ جنوبی یمن کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سرگرمیوں کی سازشوں میں ملوث رہا تھا‘‘۔