.

ترکی : نماز عید کے دوران ایردوآن کی طبیعت اچانک بگڑ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں۔ ترک روزنامے حرّیت کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح استنبول میں عید کی نماز کے دوران ایردوآن کو کچھ دیر کے لیے اپنی طبیعت ناساز محسوس ہوئی تھی جس کے بعد انہیں طبی امداد فراہم کر دی گئی۔

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ایردوآن مسجد کے اندر بے ہوشی کی حالت میں چلے گئے تھے تاہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ایردوآن کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت کی ناسازی کا تعلق فشارِ خون سے ہے جس کا سبب ان کے جسم میں شوگر کی سطح کا عدم توازن ہے۔

اناضول نیوز ایجنسی کے مطابق ایردوآن دوپہر کے بعد استنبول میں اپنی حکم راں جماعت کی جانب سے عید الفطر کی مناسبت سے منعقد پروگرام میں شریک ہوں گے۔

رجب طیب ایردوآن (63 سالہ) 2003 سے اقتدار میں ہیں۔ پہلے وہ وزیر اعظم رہے اور اس کے بعد 2014 سے ترکی کے صدر کے منصب پر فائز ہیں۔ ایردوآن ملک میں براہ راست ووٹنگ کے ذریعے منتخب ہونے والے پہلے صدر ہیں۔