امریکا بشارالاسد کی فوج کو اشتعال نہ دلائے:لافروف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

روسی وزیرخارجہ سیرگی لافروف نے اپنے امریکی ہم منصب پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں صدر بشارالاسد کی فوج کو نشانہ بنا کر اسدی فوج کو مشتعل کرنےسے باز رہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق روسی وزیرخارجہ سیرگری لافروف نے امریکی ہم منصب ریکس ٹیلرسن سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نماؤں کےدرمیان ہونےوالی بات چیت میں شام کی موجودہ صورت حال میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت سے اتفاق کیا۔

روسی وزارت خارجہ کی طرف سےجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لافروف اور ٹیلرسن کے درمیان ہونے والی بات چیت میں شام میں امریکی اقدام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لافروف نے ٹیلرسن پر شام میں اسدی فوج پر حملے کرکے اسےمشتعل کرنے سے باز رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف سرگرم بشارالاسد کی فوج کو نشانہ بنا کر سرکاری فوج کو مشتعل نہ کیا جائے۔

روسی اور امریکی وزراء خارجہ کےدرمیان تازہ رابطہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے دو روز قبل اسرائیل نے وادی گولان سے راکٹ داغے جانے کے دعوے کے بعد شامی فوج کے متعدد ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے تھے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ ریکس ٹیلرسن اور لافروف نے شام میں جنگ بندی کو مستحک کرنے اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی بڑھانے کی ضرورت سے بھی اتفاق کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں