امیر قطر کے دورہ فرانس کے خلاف پیرس میں احتجاج

قطری حکومت سے دہشت گردی کی پشت پناہی ترک کرنے کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے دورہ فرانس سے قبل ان کی آمد کے خلاف پیرس میں عرب اور مقامی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے امیر قطر کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان کی دہشت گردی کی حمایت پر مبنی پالیسیوں کی شدید مذمت کی گئی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امیرقطر کے دورہ پیرس کے موقع پر انسانی حقوق کے کارکنوں ، سماجی کارکنان اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے پیرس میں قطری سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے قطر سے دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر فرانسیسی اور انگریزی زبانوں میں امیر قطر کی پالیسیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔

خیال رہے کہ امیر قطر الشیخ تمیم نے رواں ہفتے فرانس کا دورہ کرنے اور فرانسیسی صدر ایمانویل مکرون سے دوحہ اور خلیجی ممالک کے درمیان جاری بحران پر بات چیت کا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں