.

امریکا، شام میں یک طرفہ اور اشتعال انگیز کارروائی سے باز رہے: روس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روس نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ شام میں کسی بھی یک طرفہ کارروائی یا اشتعال انگیزی سے باز رہے۔

یہ انتباہ بدھ کے روز روس کے نائب وزیر خارجہ گینیڈی گیٹلیوف کی زبانی سامنے آیا ہے۔

روسی میڈیا ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ کے سینئر عہدے دار نے کہا کہ "واشنگٹن کا شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق منصوبوں کے بارے میں گفتگو کرنا امن بات چیت کو پیچیدہ بنا رہا ہے"۔

امریکا نے پیر کے روز شامی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ آئندہ کسی بھی کیمیائی حملے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے ۔

دوسری جانب روس نے ان دھمکیوں کو "ناقابلِ قبول" قرار دیا تھا۔