.

’العربیہ‘ ٹیم باغیوں سے آزاد کرائے یمنی علاقے المخدرہ میں داخل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی آئینی حکومت کی نمائندہ فوج نے عرب اتحاد کی مدد سے مآرب شہر کے نواحی علاقے المخدرہ سے ایران نواز حوثی باغیوں کو نکال باہر کرتے ہوئے علاقے کا کنٹرول مکمل طور پر سنبھال لیا ہے۔ اسی دوران یمنی سیکیورٹی فورسز نے اسی محاذ پر پیش قدمی کرتے ہوئے جبل مرثد کو بھی حوثیوں سے چھڑالیا ہے۔

باغیوں سے آزاد کرائے گئے علاقوں میں’العربیہ‘ اور س کے برادر ٹی وی چینل ’الحدث‘ کی ٹیمیں داخل ہوئیں اور وہاں سے براہ راست کوریج کی ہے۔ یمنی سیکیورٹی فورسز نے باغیوں کا اسلحہ بھی دکھایا جسے چھوڑ کر وہ فرار ہوگئے تھے۔ یمنی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے المخدرہ اور صرواح کے محاذوں پر غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔

فورسز نے حوثیوں ملیشیا کی جانب سے جنگ کے لیے بھرتی کیے گئے بچوں کو بھی حراست میں لیا ہے۔