ایرانی ملیشیا میں شامل چھ افغان جنگجو شام میں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایرانی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ایران کی بیرون ملک سرگرم ’فاطمیون‘ ملیشیا میں شام چھ افغان جنگجو شام میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ شام میں قتل ہونے والے افغان جنگجوؤں کو حال ہی میں ایرانی شہروں میں دفن کیا گیا۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی ’تسنیم‘ کے مطابق شام میں ’مقدس مقامات‘ کے دفاع میں لڑتے ہوئے چھ افغان جنگجو حال ہی میں ہلاک ہوگئے تھے۔ ان کی میتیں ایرانی شہر قم میں لانے کے بعد انہیں مقامی قبرستانوں میں دفن کیا گیا۔

خایل رہے کہ ایران کی بیرون ملک سرگرم القدس ملیشیا نے افغان جنگجوؤں پر مشتمل ’‘فاطمیون‘ ملیشیا2011ء میں قائم کی تھی جس کا مقصد صدر بشارالاسد کے خلاف جاری عوام بغاوت کچلنے میں ان کی مدد کرنا تھا۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں شام میں ہلاک ہونے والے افغان جنگجوؤں کی شناخت مہدہ حسینی ، یحییٰ عظیمی، نادر حسینی، عبداالحسین حسینی، علی رضا رضائی اور محمد شریف سروری کے ناموں سے کی گئی ہے۔

حال ہی میں امریکی وزارت خارجہ نے ایک رپورٹ میں الزام عاید کیا ہے کہ ایران پوری دنیا میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔ امریکی رپورٹ کے مطابق جنگجوں کی آڑ میں ایرانی رجیم افغان جنگجوؤں کو شام اور عراق کے محاذوں پر بھیج رہا ہے۔ امریکا نے افغان پناہ گزینوں کو جنگی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کو ایران میں غلامی کی بدترین شکل قرار دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں