میسی آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور بارسلونا کلب کے ستارے لیونل میسی جمعے کے روز اپنی دوست انٹونیلا روکوزو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں کے درمیان طویل عرصے سے محبت کا تعلق قائم ہے۔

اس سلسلے میں فٹ بال کی دنیا کے ستاروں کی ارجنٹائن کے شہر روزاریو آمد جاری ہے۔ یہ میسی کا آبائی شہر ہے اور اسی شہر میں ان کی شادی کی تقریب منعقد ہو گی۔

بارسلونا کے سابق دفاعی کھلاڑی کارلس پویول نے جمعرات کے روز ٹوئیٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں شادی کی تقریب میں شرکت کے پہنچنے والے میسی کے دوستوں کا گروپ نظر آ رہا ہے اور ساتھ ہی تبصرے میں کہا گیا ہے کہ " ہم تیار ہیں" !

یاد رہے کہ میسی کی شادی کی تقریب شہر کے ایک مہنگے ترین ہوٹل میں ہو گی۔ مہمانوں کے قیام کے لیے ہوٹل کے تمام 250 کمرے بک کر لیے گئے ہیں جب کہ 150 کے قریب صحافی اس تقریب کی کوریج کریں گے۔

توقع ہے کہ شادی کی تقریب میں 250 افراد شریک ہوں گے جن میں بارسلونا کلب سے تعلق رکھنے والے 21 کھلاڑی شامل ہیں۔
سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ دولہا اور دلہن کی جانب سے مہمانوں کے واسطے تحفے کے طور پر مرد اور خواتین کے لیے ہیئر ڈریسنگ کی مفت خدمات پیش کی جائیں گی۔

میسی اور ان کے دو بچوں کی ماں انٹونیلا کی جانب سے تمام مدعو افراد سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مادی تحائف کے بجائے "میسی چیریٹی" فاؤنڈیشن کے لیے عطیات دیں جو بچوں کے لیے تعلیم اور طبی دیکھ بھال کے واسطے کام کر رہی ہے۔

1
مقبول خبریں اہم خبریں