’نیٹو‘ نے مزید فوج افغانستان بھیجنے کی منظوری دے دی

پاک ۔ افغان سرحد پر شدت پسندوں کے ٹھکانوں سے نمٹنے پرزور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شمال اوقیانوس کے ممالک پرمشتمل فوجی اتحاد’نیٹو‘ نے گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں افغانستان میں مزید فوج تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نیٹو ممالک کے برسلز میں ہونے والے اجلاس کے بعد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ’ینس اسٹولٹن برگ‘ نے بتایا کہ اجلاس میں افغانستان میں نیٹو کے تازہ دم دستے تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کے فوجیوں کی تعیناتی کا مقصد افغان اسپیشل فورس کی معاونت اور اس کی عسکری تربیت میں مدد کرنا ہے۔

نیٹو کےسیکرٹری جنرل کاکہنا تھا برسلز میں وزراء دفاع کے اجلاس کے دوران پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے نمٹنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں