ایران دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا پشتیبان ہے:شہزادہ ترکی الفیصل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شاہ فیصل مرکز برائے اسلامی مطالعات کے چیئرمین شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ ’’ایرانی حکومت دنیا میں دہشت گردی کی سب سے بڑی پشتی بان ہے‘‘۔

وہ پیرس میں ہفتے کے روز ایرانی حزب اختلاف کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس میں تقریر کررہے تھے۔شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ ’’ (آیت اللہ علی) خامنہ ای نے خطے میں انقلابات اور بغاوتیں برآمد کرنے کی کوشش کی ہے‘‘۔

انھوں نے کہا کہ ’’ایرانی انتخابات غیر جمہوری اور غیر قانونی ہیں کیونکہ خامنہ ای ہی امیدواروں کو نامزد کرتے ہیں اور ایرانی رجیم ایک جمہوری نظام کے معیار پر پورا نہیں اترتا ہے‘‘۔

شہزادہ ترکی الفیصل کا کہنا تھا کہ ’’ ایرانی رجیم کے عہدے داروں کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں مقدمات چلائے جانے چاہییں‘‘۔

ایرانی حزب اختلاف کی اس کانفرنس میں شریک متعدد شخصیات نے ایرانی عوام کی تہران میں رجیم کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ کانفرنس ٍبرطانیہ ، اٹلی ،البانیا ،مصر ، فلسطین ،اردن ، تیونس اور الجزائر کے پارلیمانی وفود کے علاوہ یورپی یونین سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں