برطانوی بنکوں ٹیسکو اور بارکلیز میں قطری ریال کا لین دین بند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانیہ کے سب سے بڑے پرچون فروش گر وپ ٹیسکو کے ملکیتی ٹیسکو بنک نے اپنے اسٹوروں پر قطری ریال میں لین دین بند کردیا ہے۔بارکلیز بنک پہلے ہی قطری ریال میں کاروبار بند کرچکا ہے۔

قطر کی ایک ویب سائٹ دوحہ نیوز کے مطابق بہت سے غیرملکی بنکوں اور کرنسی کا کاروبار کرنے والی ایجنسیوں نے قطری ریال کی خرید وفروخت بند کردی ہے۔قطر کے خلیجی عرب ممالک کے ساتھ بحران کے بعد بنک کاری کے بہت سے ادارے قطری ریال کی نگرانی کررہے ہیں کیونکہ کرنسی مارکیٹ میں اس کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہو چکی ہے۔

برطانیہ کے بارکلیز بنک اور لائیڈ ز بنکنگ گروپ کا بھی کہنا ہے کہ انھوں نے بھی قطری ریال میں کاروبار بند کردیا ہے اور یہ کرنسی اب خرید یا فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

بارکلیز بنک کی خاتون ترجمان کا کہنا ہے کہ غیرملکی زرمبادلہ کی خدمات مہیا کرنے والی ایک تیسری پارٹی نے 21 جون سے قطری کرنسی میں کاروبار بند کردیا ہے اور یہ کرنسی اب ہمارے بنکوں لائیڈز بنک ،بنک آف اسکاٹ لینڈ اور ہالی فیکس بنک کی شاخوں میں خرید یا فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں