عرب اتحادی فوج کی یمنی باغیوں کے نئے ٹھکانوں پر شیلنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب اور یمن کے درمیان ساحلی علاقے میں متمرکز یمنی حوثی باغیوں اور مںحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار عناصر کے خلاف عرب اتحادی فوج نے وسیع پیمانے پر حملے کیے ہیں جن میں دشمن کو بھاری جانی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔ آپریشن میں سعودی عرب کے اپاچی ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔

’العربیہ‘ کے نامہ نگار کے مطابق عرب اتحادی فوج کے جنگی جہازوں نے نجران اور جازان شہروں سے متصل پہاڑی علاقے میں یمنی باغیوں کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی۔ بمباری میں حوثی باغیوں کا اسلحہ ڈپو تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ دسیوں جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر سعودی عرب کے اپاچی ہیلی کاپٹروں نے مملکت پر راکٹ حملوں کے لیے بنائے گئے باغیوں کے ریتلے مورچوں پرشیلنگ کی جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصان سے دوچار کیا گیا۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق اتحادی فوج کے طیاروں نے مغربی تعز میں البرح اور البھول کے مقام پر یمنی باغیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی اور باغیوں کے متعدد اسلحہ ڈپو تباہ کر دیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں