دوحہ کو مطالبات ہر صورت میں تسلیم کرنا ہوں گے: بحرین

امریکی وزیر خارجہ کا بحرینی ہم منصب کو فون

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خلیجی ریاست بحرین کے وزیرخارجہ الشیخ خالد بن محمد بن آل خلیفہ نے قطر پر زور دیا ہے کہ وہ بائیکاٹ کرنے والے ملکوں کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے لیے 13 مطالبات ہرصورت میں تسلیم کرے اور ان پر سختی کے ساتھ عمل درآمد یقینی بنائے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اپنے بحرینی ہم منصب الشیخ خالد بن محمد آل خلیفہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نماؤں نے خلیجی ملکوں میں جاری سفارتی بحران سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

بحرینی وزیرخارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قطر کے پاس مطالبات تسلیم کرنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں۔

بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں وزراء خارجہ کے درمیان بات چیت میں خطے میں امن وامان کےقیام سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر بحرینی وزیرخارجہ نے کہا کہ دوحہ کو دہشت گردی کے خلاف پڑوسی ملکوں کی طرف سے پیش کردہ مطالبات پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی اقوام اور ممالک کی ترقی کے لیے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ضروری ہے۔ کسی ریاست کی طرف سے دہشت گردی کی معالی معاونت کی راہ ہر صورت میں مسدود کرنا ہوگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں