ٹرمپ کا دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے اور شدت پسندی سے لڑنے پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وہائٹ ہاؤس کے ایک اعلان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ، اماراتی اور قطری قیادت کے ساتھ ٹیلیفون پر رابطہ کر کے قطر کے بحران پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

وہائٹ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے بات چیت کے دوران دہشت گردی کی فنڈنگ روکے جانے اور شدت پسندی پر مبنی سوچ مسترد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

قطر کا بائیکاٹ کرنے والے ممالک نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ کویت کی درخواست پر قطر کو خلیجی ممالک کے مطالبات کے جواب کے لیے دی گئی مہلت 48 گھنٹوں کے لیے بڑھا دینے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے قطر کو اپنا موقف واضح کرنے کے لیے مزید 48 گھنٹوں کی مہلت کی درخواست کی تھی جس کے بعد بائیکاٹ کرنے والے ممالک نے دوحہ پر سابقہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد نئی پابندیوں کے نفاذ کا فیصلہ موخر کرتے ہوئے قطر کو اڑتالیس گھنٹوں کا اضافی وقت دیا ہے۔ کویت کا کہنا ہے کہ اگلے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران قطر عرب ممالک کے پیش کردہ مطالبات پر اپنا موقف واضح کرے گا کہ آیا اسے ان مطالبات پر کس حد تک عمل درامد کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں