امریکا کا سفر: ایمریٹس کی پروازوں میں لیپ ٹاپ لے جانے پر پابندی ختم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مشرق وسطی کی سب سے بڑی فضائی کمپنی Emirates نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکا نے اُس کی پروازوں کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں پر لیپ ٹاپ کے ساتھ سفر کرنے کی پابندی فوری طور پر اٹھا لی ہے۔

کمپنی کی ایک ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ "ایمریٹس نے متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعاون کے ذریعے سکیورٹی اقدامات اور پروٹوکولز کو سخت کر دیا ہے۔ یہ پیش رفت امریکی داخلہ سکیورٹی کی وزارت کی جانب سے اُن نئی سکیورٹی ہدایات کو پورا کرنے کے سلسلے میں سامنے آئی ہے جو اس نے امریکا آنے والی تمام پروازوں کے لیے جاری کی تھیں"۔

خیال رہے کہ ایمریٹس امریکا کے 12 شہروں کے لیے پروزیں چلاتی ہے۔

منگل کے روز سعودی فضائی کمپنی کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا تھا کہ وہ مملکت میں سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی کے تعاون سے اُن نئی ہدایات کو لاگو کرنے پر کام کر رہی ہے جو امریکی داخلہ سکیورٹی کی وزارت نے جاری کی ہیں۔ کمپنی نے توقع ظاہر کی کہ رواں ماہ 19 جولائی تک اس کی پروازوں سے امریکا کا سفر کرنے والے مسافروں کو بھی اپنے ساتھ طیارے میں لیپ ٹاپ اور دیگر برقی آلات لے جانے کی اجازت مل سکے گی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل امریکا نے ابوظبی کی فضائی کمپنی "اتّحاد" پر سے لیپ ٹاپ لے جانے کی پابندی اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں