شاہ سلمان اور جرمن چانسلر کے درمیان علاقائی مسائل پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور جرمن چانسلر انجیلا میرکل کے درمیان گذشتہ روز خطے کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

سعودی پریس ایجنسی’واس‘ کے مطابق انجیلا میرکل نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ٹیلیفون کیا۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں عرب خطے کی موجودہ صورت حال اور عالمی مسائل پربھی بات چیت کی گئی۔

اس موقعے پر دونوں رہ نماؤں نے دو طرفہ تعاون کے فروغ اور برلن۔ ریاض تعلقات کو تمام شعبوں میں وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں