کینیڈا : دہشت گردی کی سپورٹ کے سبب ایران پر 1.7 ارب ڈالر کا ہرجانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کینیڈا میں ایک اپیل کورٹ نے اونٹاریو کی عدالت کی جانب سے ایران کے خلاف ہرجانے کی ادائیگی کے فیصلے کی تائید کر دی ہے۔ عدالت نے امریکی شہریوں کے خلاف دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کے لیے 1.7 ارب امریکی ڈالر کی ادائیگی کا حکم جاری کیا تھا۔

کینیڈا کی اپیل کورٹ کی جانب سے تائید کا فیصلہ نیویارک میں امریکی وفاقی عدالت کی جانب سے جاری اُس فیصلے کے چند روز بعد سامنے آیا جس میں دہشت گرد حملوں کا شکار افراد کے زرِ تلافی کے طور پر ایک چھتیس منزلہ تجارتی مرکز کو ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔

فیصلے کے مطابق 1983 سے 2002 کے درمیان تہران کی منصوبہ بندی یا اس کی سپورٹ سے واقع ہونے والے آٹھ دھماکوں یا اغوا کی کارروائیوں میں مارے جانے والے امریکی شہریوں کے خاندان زرِ تلافی کی رقم حاصل کریں گے۔ یہ رقم کینیڈا میں ایران کی ملکیت میں منقولہ اور غیر منقولہ اموال سے مِنہا کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں