امریکا میں ہیلی کاپٹر چوری کی کوشش کے دوران ایک شخص ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ریاست اوریگون کے ہیلسپورو ہوائی اڈے سے ایک ہیلی کاپٹر چوری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مشتبہ چور کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ سوموار کو شمال مغربی پورٹ لینڈ سے 15 کلو میٹر دور ایک ہوائی اڈے پر پیش آیا۔ کارروائی کے وقت فلائیٹ آپریشن کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا تھا۔

ھیلسپورو پولیس کے ترجمان نے عالمی خبر رساں ایجنسی ’رائیٹرز‘ کو بتایا کہ ہوائی اڈے پر فائرنگ بھی کی گئی تاہم انہوں نے اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔

مقامی اخبارات کے مطابق مقتول تریبت یافتہ پائلٹ تھا۔ اس نے مقامی وقت کے مطابق دن گیارہ بج کر چالیس منٹ پر ہوائی اڈے میں داخل ہونے کے بعد فائرنگ کی اور ایک ہیلی کاپٹر کے اندر داخل ہوگیا۔ تاہم قریب ہی موجود پولیس نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔ اس واقعے میں کوئی دوسرا شخص زخمی نہیں ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں