.

قطیف میں دہشت گردی، او آئی سی کی شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسلامی تعاون تنظیم [او آئی سی] نے گذشتہ روز سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دہشت گردی کی اس مجرمانہ کارروائی کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور اس کے تین ساتھی زخمی ہوگئے تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ’او آئی سی‘ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں قطیف گورنری کی المسورہ کالونی میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک سیکیورٹی اہلکار کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں سعودی عرب کی خدمات کو سراہا اور کہا دہشت گرد سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنا کر ملک میں عدم استحکام پھیلانے کی سازش کررہے ہیں۔ ڈاکٹر العثیمین نے کہا کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ او آئی سی دہشت گردی کی تمام شکلوں کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف بھرپور جنگ کی حامی ہے۔