.

ترکی میں داعش سے تعلق کے شبے میں 29 افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کے خبر رساں اداروں کے مطابق پولیس نے دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ سے تعلق کے شبے میں 22 غیر ملکیوں سمیت کم سے کم 29 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ گرفتار کیے گئے افراد شام میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اناطولیہ کے مطابق انسداد دہشت گردی پولیس نےاستنبول کی چھ کالونیوں میں رات کی تاریکی میں 20 مقامات پر چھاپے مارے۔ مشتبہ افراد کے قبضے سےممنوعہ ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ انقرہ پولیس نے گذشتہ کچھ عرصے کے دوران داعش سے تعلق کے شبے میں 5 ہزار سے زاید مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ان میں 95 ملکوں کے 3290 غیر ملکی شامل ہیں۔ ترکی نے 38 ہزار 269 افراد کو اپنی سرزمین میں داخل ہونے سے روک دیا۔