.

پولش خاتون اول کا پہلے میلانیا سے مصافحہ، ٹرمپ شرمسار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جرمنی کے صنعتی شہر ہیمبرگ میں منعقدہ جی 20 سربراہ اجلاس کے دوران اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جن پولینڈ کی خاتون اول نے پروٹول سے ہٹ کر ٹرمپ سے ہاتھ ملانے سے قبل ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ سے مصافحہ کیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جی 20 اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے عالمی رہ نماؤں سے ملاقات کے دوران ٹرمپ کو اس وقت سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب پولینڈ کی خاتون اول آگاتھا گورنھاوزر ڈوڈا نے مصافحے کے لیے ٹرمپ کا اپنا طرف بڑھا ہاتھ نظر انداز کرتے ہوئے پہلے میلانیا ٹرمپ سے ہاتھ ملایا اور اس کے بعد صدر ٹرمپ سے مصافحہ کیا۔

پولش خاتون اول کا یہ اقدام دانستہ تھا یا غیر ارادی مگر اس نے ٹرمپ کو شرمندہ کردیا کیونکہ یہ منظر نہ صرف وہاں پر موجود دوسرے لوگوں نے دیکھا بلکہ کیمرے کی مدد سےاسے دنیا بھر میں دیکھا گیا۔ ٹرمپ کے چہرے پر ناگواری اور شرمندگی کے ملے جلے تاثرات نمایاں طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

پولینڈ کے صدر انڈگی ڈوڈا اور ان کی اہلیہ نے ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا سے عالمی ذرائع ابلاغ کی موجودگی میں ملاقات کی اور ملاقات کے دوران پیش آنے والے اس واقعے کو دنیا بھر میں دیکھا گیا۔