امریکا اورقطر کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سمجھوتا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا اور قطر کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے اور اس کے لیے مالی وسائل کی روک تھام سے متعلق ایک سمجھوتا طے پاگیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے دوحہ کے دورے کے موقع پر منگل کے روز اس سمجھوتے پر دست خط کیے گئے ہیں۔انھوں نے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان کے ساتھ خلیج بحران اور دہشت گردی سے نمٹنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ریکس ٹیلرسن کے سینیر مشیر آر سی ہیمنڈ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ’’ قطر اور امریکا نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دست خط کیے ہیں۔اس میں قطر کی مستقبل میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوششوں اور دہشت گردی کے لیے فنڈنگ کی روک تھام کے معاملے کو طے کرنے کے لیے رہ نما خاکا وضع کیا گیا ہے‘‘۔

انھوں نے کہا کہ ’’ یہ ایک امید افزا قدم ہے‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں