.

سعودی عرب : القطیف میں حملوں میں ملوث چار انتہا پسندوں کے سرقلم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے مشرقی صوبے القطیف میں دہشت گردی کے مختلف حملوں میں ملوث چار مجرموں کے سرقلم کر دیے گئے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے منگل کے روز ایک بیان میں ان چاروں مجرموں کے سرقلم کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ان مجرموں کے نام یہ ہیں: امجد ناجی حسن آل معیبد ،زاہر عبدالرحیم البصری ،یوسف علی المشیخص اور مہدی محمد حسن الصایغ ۔یہ چاروں سعودی شہری ہیں۔

ایک سعودی عدالت نے ان چاروں مجرموں کو القطیف میں سنہ 2011ء کے بعد دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات میں قصور وار قرار دے کر موت کی سزا سنائی تھی۔البصری اور اس کے تینوں ساتھیوں پر سعودی محافظوں پر فائرنگ ،تاروت پولیس اسٹیشن پر خود کار ہتھیاروں اور دھماکا خیز مواد سے حملے اور سکیورٹی فورسز کے مختلف یونٹوں پر حملوں کے الزامات میں فرد جرم عاید کی گئی تھی۔