.

سعودی عرب : نجران میں مکان میں آتش زدگی سے 11 افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شہر نجران میں ایک مکان میں آتش زدگی سے گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے بدھ کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی ہے کہ اس مکان میں کوئی کھڑکی نہیں تھی جس کی وجہ سے آناً فاناً آگ اس کے تمام حصوں تک پھیل گئی تھی۔ پھر پورے مکان میں دھواں بھر گیا جس سے دم گھٹنے سے گیارہ افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ امدادی کارکنان نے آگ پر قابو پالیا ہے۔چھے افراد کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا ہے اور انھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔