.

سعودی ولی عہد اور امریکی وزیر خارجہ کی دوطرفہ تعلقات اور خطے کے امور پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے ملاقات کی ہے ۔انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا ہے اور ان کے فروغ پر بات چیت کی ہے۔

شہزادہ محمد اور ریکس ٹیلرسن نے مشرق وسطیٰ میں ہونے والی تازہ پیش رفت اور انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیا ل کیا ہے۔

ملاقات میں امریکا میں متعیّن سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر بھی موجود تھے۔