.

امریکا : 80 لاکھ ڈالر میں جزیرہ برائے فروخت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ٹی وی چینل CBS کے مطابق Hope Islands نامی جزیرے کا مالک ایک یونانی نژاد امریکی John Cacoulidis ہے۔ امریکی ریاست MAINE میں Casco Bay نامی ساحل کے قریب واقع جزیرے کا رقبہ 3.48 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ ہے۔ اس میں دو گیسٹ ہاؤس ہیں جب کہ مرکزی حیثیت رکھنے والے تیسرے گھر میں 3 سونے کے کمرے ، ایک بڑا ہال ، باورچی خانہ اور 6 بیت الخلاء ہیں۔ اس گھر کا مجموعی رقبہ 1049 مربع میٹر ہے۔

سال 1993 میں اس جزیرے کو 13 لاکھ امریکی ڈالر میں خریدنے کے بعد جان کاکولیڈس نے اس میں مویشیوں کا ایک بڑا باڑہ بنایا جہاں اس وقت کئی عدد گھوڑے ، مرغیاں ، بطخ اور ہنس موجود ہیں۔

اس کے علاوہ مذکورہ جزیرے میں ایک ساحلی سیرگاہ بھی ہے۔ کاکولیڈس اب اس جزیرے کو فروخت کرنا چاہتا ہے اور اس نے جزیرے کی قیمت 79.5 لاکھ امریکی ڈالر رکھی ہے۔