اس سال سعودی عرب کے مقامی حجاج کے لیے خیموں کے اخراجات کیا ہوں گے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی وزارتِ حج اور عمرہ نے اس سال سرکاری حج پروگرام کے تحت مقامی حاجیوں ( سعودی شہریوں اور تارکین وطن) کے لیے کمپنیوں اور اداروں کو خیمے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ان کمپنیوں اور اداروں کے لیے جمرات پل کے نزدیک کیٹگری اے میں تیس خیمے مختص کیے گئے ہیں۔ان میں سے ہر خیمے کا کرایہ 7500 سو ریال ہوگا۔
وزارت حج اور عمرہ نے بتایا ہے کہ کیٹگری اے 2 میں گیارہ کیمپ الاٹ کیے گئے ہیں اور اس زمرے میں ایک خیمے کا کرایہ 6877 ریال ہوگا۔کیٹگری بی میں دس کیمپ مختص کیے گئے ہیں اور ان کا فی خیمہ کرایہ 6250 ریال ہوگا۔کیٹگری سی میں سترہ کیمپ مختص کیے گئے ہیں اور ان کا فی خیمہ کرایہ 5000 ریال ہوگا۔

ڈی 1 کیٹگری میں بتیس خیمے ،ڈی2 میں انیس اور ای میں اکسٹھ خیمے مقامی حاجیوں کے مختص ہوں گے۔ان تینوں زمروں میں فی خیمہ کرایہ بالترتیب 3750 ریال،2500 اور 1500 ریال ہوگا۔

وزارت نے وضاحت کی ہے کہ حج پروگرام کے تحت کام کرنے والی کمپنیوں کو رعایتی نرخوں پر خیمے الاٹ کیے گئے ہیں۔انھیں کیٹگری سی میں پانچ خیمے، کیٹگری ڈی میں 19 خیمے اور ڈی 2 میں ایک اور کیٹگری ای میں 20 خیمے کم قیمت پر الاٹ کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں