قطر کے پاس دو آپشن رہ گئے ہیں: متحدہ عرب امارات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے کہا ہے کہ قطر کو اپنا کھویا ہوا اعتماد بحال کرنے کے لیے مزید کوششیں کرنی چاہییں کیونکہ اس نے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے ساتھ دو سمجھوتے کیے تھے لیکن اس نے ان دونوں میں کسی ایک کی بھی پاسداری نہیں کی ہے۔

انھوں نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ قطر کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ان سمجھوتوں کی پاسداری کرنی چاہیے جن پر ا س نے امریکا اور اپنے خلیجی ہمسایوں کے ساتھ مل کر دستخط کیے تھے۔

انھوں نے خلیجی عرب ممالک کےاس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یک سو ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت قطر کے پاس دو ہی آپشن رہ گئے ہیں: وہ یا تو دہشت گردی کے خلاف اتحاد کی طرف داری کرے یا پھر دوسری جانب ہوجائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں