سعودی مسافر کو دل کا دورہ، ترک طیارے کی قاہرہ میں ہنگامی لینڈنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکش ائیرلائنز کے ایک طیارے نے جدہ کے لیے پرواز کے دوران میں ایک سعودی خاتون مسافر کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد قاہرہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

49 سالہ خاتون وداد عمر اتوار کے روز استنبول سے ترکی کی فضائی کمپنی کی پرواز نمبر 69 کے ذریعے جدہ آ رہی تھیں۔

پرواز کے عملہ نے پائیلٹ کو خاتون مسافر کی خطرناک حالت کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔اس کے فوری بعد کپتان نے قاہرہ کے ہوائی اڈے کے حکام سے ہنگامی طور پر اترنے کے لیے رابطہ کیا تھا۔

قاہرہ کے ہوائی اڈے پر طیارے کے اترنے کے فوری بعد ایک ڈاکٹر نے خاتون کو ابتدائی طبی امداد دی اور پھر انھیں علاج کے لیے ایک ایمبولینس کے ذریعے قاہرہ کے ہیلی پولیس اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں