.

خاتون کی آنکھ کے اندر سے 27 کانٹیکٹ لینس نکال لیے گئے !!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ میں اپنی نوعیت کے ایک انوکھے آپریشن میں 67 سالہ خاتون کی آنکھ کے اندر موجود 27 کانٹیکٹ لینس نکال دیے گئے۔

خاتون نے اپنی دائیں آنکھ میں شدید خارش کی شکایت کی تھی جس پر سرجنوں نے خاتون کی آنکھ کا آپریشن کر کے پُتلی سے چپکے ہوئے نیلے رنگ کے ایک مواد کو نکال دیا۔ اس مواد کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس میں 17 لینس ایک دوسرے کے ساتھ چپکے ہوئے ہیں۔ بعد ازاں تفصیلی معائنے پر انکشاف ہوا کہ اس میں مزید 10 لینس موجود ہیں۔

اس واقعے کا ذکر برطانوی طبی جریدے بی ایم جے میں شائع رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون گزشتہ 35 برسوں سے ماہانہ بنیاد پر تبدیل کیے جانے والے کانٹیکٹ لینس کا استعمال کر رہی ہیں مگر یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ یہ تمام لینس آنکھ میں کتنے عرصے سے جمع تھے۔

آپتھل مالوجی کی ایک ماہر Rupal Morjaria کے مطابق اس نوعیت کا معاملہ پہلے کبھی سامنے نہیں آیا۔