کویت :ابدالی سیل سے وابستہ مطلوب مجرموں کی تصاویر جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویت کی وزارت داخلہ نے ایک اپیل عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ابدالی سیل سے وابستہ مطلوب مجرموں کے وارنٹ گرفتاری اور تصاویر جاری کر دی ہیں۔عدالت نے ان مطلوب مجرموں کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

وزارت داخلہ نے شہریوں اور مکینوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان مجرموں سے متعلق کسی بھی اطلاع کے بارے میں سکیورٹی فورسز کو مطلع کریں۔ان کی گرفتاری میں معاونت کے لیے 112 پر اطلاع دیں یا نزدیک ترین پولیس اسٹیشن جا کر بتائیں۔

وزارت داخلہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ جو لوگ بھی مجرموں کے ساتھ معاونت کے قصور وار پائے جائیں گے،انھیں دو سال قید اور دو ہزار دینار تک جرمانے کی سزا کا سامنا ہوسکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں