.

سعودی عرب میں اسٹیٹ سیکیورٹی پریزیڈنسی کے قیام کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ایک شاہی فرمان کے تحت ملک میں سلامتی سے متعلق امور کی نگرانی کے لیے ’اسٹیٹ سیکیورٹی پریزیڈنسی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہی فرمان کے تحت ریاستی سلامتی کا مجوزہ ادارہ کابینہ کے ماتحت ہوگا۔

شاہی فرمان کے مطابق ملک کے تمام سیکیورٹی ادارے اسٹیٹ سیکیورٹی سے مربوط ہوں گے۔ اس ادارے کی قیادت جنرل انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالعزیز الھویرینی کو سونپی گئی ہے۔ انہیں ایک وزیر کے برابر پروٹوکول دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وہ جنرل انویسٹی گیشن کی ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے۔

جنرل انویسٹی گیشن ڈاریکٹوریٹ، اسپیشل سیکیورٹی فورسز، ایمرجنسی فورس، فضائی سیکیورٹی، جنرل ایڈ منسٹریشن برائے تکنیکی امور، نیشنل انفارمیشن سینٹر، انسداد دہشت گرد، فنڈنگ اور مالیاتی تحقیقات کا شعبہ بھی اسٹیٹ سیکیورٹی پریزی ڈینسی میں شامل ہوگا۔