.

سعودی عرب میں شاہی گارڈ کا سربراہ تبدیل

سہیل المطیری شاہی گارڈ کے نئے سربراہ مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے خصوصی فرمان کے تحت اہم شعبوں میں نئے تقرر اور تبادلے کئے گئے ہیں۔ اس ضمن میں شاہی گارڈ کے سربراہ کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حمد العوھلی کو شاہی گارڈ کے سربراہ کےعہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ جنرل سہیل المطیری کو شاہی گارڈ کا نیا چیف مقرر کیا گیا ہے۔