.

برطانیہ : چیریٹی ادارے کے ڈائریکٹر نے عطیات کی رقم عیاشی کی نذر کر دی!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ میں بے گھر افراد کی مدد کرنے والے چیریٹی ادارے کے ڈائریکٹر کو 5 برس قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ مجرم پر ادارے کے فنڈ سے تقریبا 13 لاکھ پاؤنڈ چوری کر کے اس رقم کو پرتعیش زندگی گزارنے میں استعمال کرنے کا الزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق 50 سالہ روبرٹ ڈیوس نے مذکورہ رقم جاپان ، امریکا اور افریقا کے بعض حصوں کے سفر کے دوران مہنگی ترین کشتیوں ، طیاروں اور انتہائی پرتعیش ہوٹلوں میں قیام پر اڑا دی۔

عدالت کی سماعت کے دوران یہ بات بھی واضح ہوئی کہ روبرٹ نے مذکورہ خطیر رقم کے حوالے سے اپنی بیوی سے جھوٹ بولتے ہوئے بتایا کہ یہ رقم سوانسی میں واقع اس کے ادارے Cyrenians Cymru سوسائٹی کی جانب سے بطور الاؤنس فراہم کی گئی۔

عدالت کے مطابق روبرٹ ڈیوس نے 271 چیکوں کے ذریعے مجموعی طور پر 13 لاکھ 43 ہزار 74 برطانوی پاؤنڈ کی رقم خرچ کی۔ یہ رقم اس کے ذاتی بینک کھاتے سے جون 2008 سے نومبر 2014 کے دوران نکالی گئی۔

بالآخر اس تمام موج مستیوں کا نتیجہ مذکورہ چیریٹی ادارے کے سخت تنگی کے حالات کی صورت میں سامنے آیا جس کے بعد سوسائٹی کی جانب سے بے گھر اور کمزور حالت افراد کو پیش کی جانے والی کئی خدمات بھی المیے سے دوچار ہوئیں۔