سعودی ولی عہد کی ترک صدر سے علاقائی صورت حال پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی ہے اوران سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

انھوں نے سعودی عرب اور ترکی کے درمیان تعلقات کے فروغ اور دہشت گردی سے نمٹنے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی ہے۔ ترک صدر نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی ہے۔

صدر ایردوآن قطر بحران پر بات چیت کے سلسلے میں خلیج کے دو روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں اتوار کو سعودی عرب پہنچے ہیں۔اس کے بعد وہ کویت اور قطر جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں