ترک صدر ایردوآن کی قطر بحران پر بات چیت کے لیے جدہ آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترک صدر رجب طیب ایردوآن تین خلیجی ملکوں کے دو روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں اتوار کے روز جدہ پہنچ گئے ہیں۔ہوائی اڈے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے مشیر شہزادہ خالد الفیصل نے ان کا استقبال کیا ہے۔

ترکی کے ایوان صدر نے گذشتہ ہفتے یہ اطلاع دی تھی کہ صدر طیب ایردوآن سب سے پہلے کویت جائیں گے جہاں وہ قطر کے بحران کے آغاز کے بعد سے امیر کویت کی ثالثی کی کوششوں میں پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔ کویت کے بعد صدر ایردوآن الریاض اور دوحہ کا دورہ کریں گے اور وہ قطر اور اس کا بائیکاٹ کرنے والے ممالک کے درمیان بحران کے حل کے لیے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترک صدر کا یہ دورہ قطر اور خلیجی عرب ممالک کے درمیان جاری بحران کے حل کے لیے خطے میں جاری سفارتی کوششوں کی ایک کڑی ہے۔

کئی عرب اور اسلامی ممالک نے قطر پر دہشت گرد جماعتوں کی مالی معاونت کا الزام عاید کیا تھا اور اس کے ساتھ گذشتہ ماہ دوحہ کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ ترکی قطر میں فوجی اڈا قائم کرنے کا فیصلہ واپس لینے یا دوحہ بھیجے جانے والے فوجیوں کو واپس بلانے سے انکار کر چکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں