ہلمند میں امریکی فضائی حملے میں 16 پولیس اہلکارہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں ایک امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں کم سے کم 16 افغان پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق صوبہ ہلمند کے پولیس ترجمان نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ یہ فضائی حملہ جمعہ کی شام کیا گیا جس میں پولیس کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم امریکی فوج نے اس واقعے پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔

ہلمند کے پولیس ترجمان سلام افغان نے بتایا کہ جمعہ کی شام مقامی وقت کے مطابق پانچ بجے پولیس پر اس وقت امریکی طیاروں نے بمباری کی جب وہ علاقے میں طالبان کےتعاقب میں آپریشن میں مصروف تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ امریکی فضائی حملے میں دو سینیر افسران سمیت 16 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جب کہ دو افسروں سمیت کئی اہلکار زخمی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں