.

صنعاء اور صعدہ میں حوثیوں کے خلاف اتحادی طیاروں کی شدید ترین بم باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں باغیوں کے خلاف برسرِ پیکار عرب اتحاد کے طیاروں نے پیر کے روز دارالحکومت صنعاء کے علاوہ دو صوبوں صعدہ اور عمران میں حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں کے عکسری ٹھکانوں اور بیرکوں کو شدید ترین بم باری کا نشانہ بنایا۔

صنعاء میں مقامی ذرائع نے بتایا کہ اتحادی لڑاکا طیاروں نے پیر کو علی الصبح دارالحکومت کے شمال مشرق میں واقع قومی سلامتی کے زیر انتظام عسکری کیمپ پر پانچ جب کہ دارالحکومت کے جنوب میں السواد کے علاقے میں ریپبلکن گارڈز کے عسکری کیمپ پر تین حملے کیے۔

ادھر حوثیوں کے مرکزی گڑھ صوبہ صعدہ میں اتحادی طیاروں نے مختلف ضلعوں میں باغی ملیشیا کے درجنوں ٹھکانوں اور مجمعوں کو نشانہ بنایا۔ نشانہ بنائے گئے ضلعوں میں الظاهر، شدا، سحار، ساقين اور غمر کے علاوہ آل سالم اور البقع کے علاقے بھی شامل ہیں۔ صعدہ شہر میں بھی حوثیوں کی بیرکوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں سرکاری کمپاؤنڈ کی عمارت، اسپیشل سکیورٹی فورسز کیمپ اور الصیفی عسکری کیمپ شامل ہے۔

دوسری جانب صوبہ عمران میں اتحادی جنگی طیاروں نے المدان، حوث، بنی صریم اور خمر کے ضلعوں کے علاوہ عمران شہر میں میں باغی ملیشیا کے ٹھکانوں پر تابڑ توڑ حملے کیے۔